قلات میں لپروسی اور حکومت بلوچستان کی تعاون سے تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا

 
0
476

قلات جولائی21(ٹی این ایس): قلات میں لپروسی اور حکومت بلوچستان کی تعاون سے تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے کیا اس موقع پر قلات کے قبائلی سیاسی سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکٹر نے کہا کہ بینائی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہاکہ لپروسی اور حکومت بلوچستان نے قلات میں فری سرجیکل آئی کیمپ لگا کر غریب و نادار لوگوں کی داد رسی کی ہیں کیمپ سے آنکھوں کے مرض میں مبتلا سینکڑو افرااد مستفید ہونگے جو کہ غیر معمولی بات ہے انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ میں باہر سے آئے ہو ئے ڈاکٹرز قلات انتظامیہ بھر پور تعاون کریگی