چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی سربراہی میں سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس،اجلاس میں پی ایچ اے ایجنسی اسلام آباد کے قیام کی منظوری دے دی گئی ،اجلاس میں اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، بورڈ اجلاس میں اسلام آباد میں بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنٹرول ایجنسی کے قیام ،پی ایم پیکج کو ایڈوپ کرنے کی بھی منظوری بھی دے دی گئی ، سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی منظوری کے مطابق دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گااسلام آباد ٹرانسپورٹ ڈرایکٹریٹ کو ممبر ونگ کے انڈر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ سلام آباد میں سروے اور میپنگ کے لئے نسٹ سکول آف سول اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔