اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس)پاکستان نے ترکی کے صوبہ موگلہ میں زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان پر ترک حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے 18جولائی کو ترکی کے صوبہ موگلہ میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔18 جولائی کو استنبول میں سیلاب کے فوری بعد زلزلہ آیا جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے اور لوگوں کے املاک کو سخت نقصان پہنچا۔فترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام اپنے بلند حوصلوں اور عزم کیساتھ اس قدرتی آفت کا سامنا کر کے ہونے والے نقصانات پر تیزی سے قابو پا لینگے