اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس)انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آئین سے آرٹیکل 62اور 63کو مکمل طورپر ختم کرنے کامطالبہ کردیا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ہے، تاہم جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے اختلافی نوٹ جمع کرایا گیا ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس قسم کی آئینی ترامیم کی مخالفت کریں گے۔جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ ہم اس طرح کی بحث چھیڑنے کے حق میں بھی نہیں ٗ آرٹیکل 62 اور63 کے خاتمے کے حوالے سے اختلافی نوٹ جمع کرادیا ہے