ایم سی کھلابٹ کو ماڈل ایم سی بنائیں گے ایم پی اے 42 فیصل زمان جہازاں والا

 
0
293

ہری پور 09 جون 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کھلابٹ ٹاون شپ میں کھلابٹ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فیصل زمان جہازاں والا نےکہا کہ ابھی ابتدائی طور پور اندرون کھلابٹ صفائی کے نظام میں بہتری لانے کےلیے ذوالفقار خان کی کاوشوں کی بدولت دوعدد ٹرالی سوزوکیاں دی گئی ہیں اسکے علاوہ مذید دس گاڑیاں جبکہ کھلابٹ کےمختلف مقامات پر ڈنپنگ کے لیے تیس کےقریب کنٹینر رکھے جاہیں گے اور مذید ٹریکٹر ٹرالی بھی دی جائے گی اسی طرح کھلابٹ سیکٹر 4کی قبرستان کے لیے 34کنال اراضی کےعلاوہ ہرمحلہ کےلیے 4یا5کنال اراضی کےلیے بھی جگہ لی جائے گی کھلابٹ میں پانی کےدرپیش مسائل کےخاتمہ کے لیے ٹیوب ویلوں پر سولر سسٹم لگایا جائے گاتاکہ بجلی کےمسائل کاخاتمہ ہوسکے انشاءاللہ بہت جلد چھپر موڑ سے لیکر تربیلہ روڈ چونگی نمبر 1تک ڈبل روڈ کاافتاح ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق لوگوں کودہلیز پربنیادی سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں چاروں سیکٹروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے ترجہیج بنیادوں پر سولر سسٹم لگائیں گے اسی طرح پانی کے مین ہولز پر حفاظتی کور اور جالی لگائی جائے گی کھلابٹ میں وولٹیج کی کمی کوپورا کرنے کے لیے مذید ٹرانسفارمر بھی لگائیں گے کھلابٹ کے اندر اورحلقہ42 کےاندر صرف حلقہ کےلوگوں کوہی نوکریاں دی جائیں گی افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلابٹ کی سیاسی شخصیت ذوالفقار خان ٹی ایم او ہری پور محمد یاسر ٹی او آئی ہری پور جاوید خان چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر ذیشان خان سابق ضلع ممبر سکندر حیات خان کےعلاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر حکومت سے جاری شدہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سماجی فاصلوں کو بھی مدنظررکھا گیا۔۔۔۔۔۔۔