ڈی آئی جی ہزار قاضی جمیل الرحمن کا ہزارہ پولیس کے کرونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں سے ٹیلیفونک رابطہ

 
0
439

کرونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کی صحت اور ان کے اہلخانہ کا خاص خیال رکھیں، DPOs کوہدایات

ہری پور 09 جون 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ان کو ہر ممکن طبی سہولیات دینے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔کرونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں میں انسپکٹر وارث خان تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام جو کہ گھرپر قرنطینہ ہیں، سب انسپکٹر زرین تاج تھانہ کولئی پالس ضلع کولئی پالس جو کہ ATH کے کرونا وارڈ میں زیر علاج ہیں، ASI امتیاز خان تھانہ خانپور ضلع ہریپورجو گھر پر قرنطینہ ہیں اورکانسٹیبل بلال ضلع ایبٹ آبادیہ بھی گھر پر قرنطینہ ہیں شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت اور دیگر متحرک محکموں کی طرح پولیس بھی اس عالمی وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے اور ہزارہ پولیس کے اہلکاربھی اس مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، ان میں سے بعض نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردی ان متاثرہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہے اورمحکمہ پویس مشکل کی اس گھڑی میں اس مہلک بیماری سے متاثرہ جوانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا اور ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے متاثرہ جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو اپنی فیملی سے دور رکھیں خود کو محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے وضع کر دہ ہدایات کے مطابق قرنطینہ کر یں اور احتیاط برتیں تاکہ آپ کے خاندان کے دوسرے افراد اس وائرس کا شکار نہ ہوجائیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں کرونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کی صحت اور ان کے اہلخانہ کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس مشکل وقت انکی حوصلہ افزائی ہو۔ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹروں، ہسپتالوں اورآئسولیشن سنٹروں پر تعینات پولیس اہلکار انٹی کرونا کٹس کا استعمال کریں ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر کو احتیارکرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ فورس میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔