تنگوانی کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی کے جانب سے ضلع کی عوام کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ حکومت کے جاری کردہ کرونا وائرس کے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت

 
0
379

تنگوانی 10 جون 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی کے جانب سے ضلع کی عوام کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ حکومت کے جاری کردہ کرونا وائرس کے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ موجودہ کرونا وائرس کی وبا کی پیش نظر کرونا وائرس میں شدت اختیار ہونے کی وجہ سے سندھ حکومت کے جاری کردہ احتیاطی تدابیر جن میں عوامی سماجی فاصلے ۔ دستانے اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ شہر دکان اور عام کاروبار کرنے والے جگہوں پر احتیاطی تدابیر سختی سے لازم قرار دیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور دکاندار سمیت کاروباری حضرات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے خود کو اور اپنے گھر والوں کو عالمی وبائی بیماری سے بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم تین فیٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں 50 سال سے زائد عمر والے لوگوں کو بخار زکام اور دیگر سانس کی تکلیف محسوس ہو تو ان کو گھر میں قرنطینہ کیا جائے ۔ تمام شہری اور دکاندار اپنے ہاتھ کو بار بار صابن سے دھوئیں اور سینیٹائزر کی استعمال کو یقینی بنائیں تمام متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو اپنی آفس کے اندر اور سندھ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو آگاہی دینے کے لیے مہم چلائی جائے ۔ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ کسی بھی کرونا کے شکی افراد کو فوری طور پر کرونا ٹیسٹ کرایا کروایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو کہا کے سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لایا جائے ۔