سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن ،4دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

 
0
501

راولپنڈی ستمبر 9(ٹی این ایس)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرکے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے،جبکہ مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمزعلی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہوئے ہیں، 24 سالہ شہید سپاہی رمز علی کا تعلق خیرپور میرس سندھ سے تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ مشکئی حملےمیں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔