(پنجاب گروپ آف کالجز) تقریبات میں گا نے بجانے اور ڈانس کے دوران فحش حرکات ، کیا یہ ہے تعلیم اور تربیت ؟

 
0
886

لاہورجولائی21 (ٹی این ایس ):ملک میں نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے دعوے دار اورپاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی گروپ (پنجاب گروپ آف کالجز) میں ان تعلیمی اداروں کی تقریبات میں گا نے بجانے اور ڈانس کے دوران فحش حرکات پر مبنی ویڈیو نے بہت سے سوالات کو جنم دیاہے ، (ٹی این ایس) کو اپنے زرائع سے ملنے والی ایک ویڈیو میں سوال کیا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گروپ (پنجاب گروپ آف کالجز) میں تعلیم اور تربیت کا معیار وہاں تعلیم حاصل کرنے والی قوم کی اس نسل کو کس جانب دھکیل رہا ہے؟ پنجاب گروپ آف کالجز کی اس تقریب میں کیا وہاں کے منتظمین نے اس ڈانس کی پہلے سے ریہرسل کی تھی ؟ کیا اس نوعیت کی تربیت معمول کی سرگرمیاں ہیں؟ اس حوالہ سے (ٹی این ایس) اور وہاں تعلیم کے لئے بھیجوائے جانے والے طالب علموں کے والدین بہت سے سوالات کا جواب لینے کے لئے پنجاب گروپ آف کالجز کی وضاحت کے منتظر ہیں