غریدہ فاروقی چائلڈ لیبر لاء کی دھجیاں اڑانے لگیں،کم سن ملازمہ پر مبینہ تشدد

 
0
10397

لاہور  جولائی24(ٹی این ایس): معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی اپنے گھر میں کام کرنے والی کم سن ملازمہ  پر مبینہ تشدد  اور حراساں کر نے کا  الزام تاہم  ان کے خلاف  ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی پر کم سن ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی جس میں غریدہ فاروقی 15 سالہ سونیا کے والدین کو دھمکی دے رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ تمہاری بچی پر میرے چالیس ہزار روپے لگے ہوئے ہیں،چالیس ہزار دو اور اپنی بیٹی لے جاؤ۔

سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کو مبینہ آڈیو کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عدالت کے حکم پر غریدہ فاروقی کے گھر سے ملازمہ کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقامی عدالت میں ڈیوٹی جج نے مقدمہ سنا۔ کم سن ملازمہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی ایک سال سے غریدہ فاروقی کے گھر میں کام کر رہی تھی ۔ غریدہ فاروقی نے بچی پر تشدد کیا۔ بچی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالت نے کم سن بچی کو اس کے والد محمد منیر کے ساتھ بھجوا دیا۔ دوسری جانب میڈیا چینل کے رابطہ کرنے پر غریدہ فاروقی نے اس معاملے سے لا علمی کا اظہار کیا