آج بھارت تنہا ہوگیا، یپال، بھوٹان اور سری لنکا بھی اس کے خلاف۔۔۔ وزیر خارجہ پاکستان نے اصل حقائق سے آگاہ کیا

 
0
322

اسلام آباد 19 جون 2020 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے۔

سینیٹ میں پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ورزی کی، کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر متنازع مسئلہ ہے، بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین میں 50سال بعد سرحدی جھڑپیں ہوئیں جبکہ بھارت کے نیپال،سری لنکا اور بھوٹان سے بھی تنازعات ہیں، سلامتی کونسل انتخابات میں ایشیاپیسفک گروپ کی مشاورت ہوتی ہے، مشاہدحسین سید نے کہا پاکستان نے بھارت کو غیرمستقل رکنیت کا راستہ دیا، بھارت 2013سے سلامتی کونسل کی رکنیت کی کوشش کررہے ہیں، واک اوور ہم نے نہیں دیا کوئی دے رہا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرمستقل رکن بننے کیلئے کئی سال کی مہم درکار ہوتی ہے، پاکستان2025-26 کیلئے سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے، اس کیلئے ہمیں آج سے کمپین کرنے کی ضرورت ہے، بھارت نے جب خواہش ظاہرکی تو ایشیا پیسیفک گروپ میں صرف وہ امیدوار تھا، بھارت 9سال سے اس کیلئے کمپین کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا تو بھارت کے مقابلے میں الیکشن لڑتا لیکن حاصل کچھ نہ ہوتا، اس سے ہماری2025-26 کی کمپین بھی متاثر ہوتی، ہمارا کام بھارت کو ایکسپوز کرنا ہے وہ ہم کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین نے بھی بھارت کے 5اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا، چین کی سوچ کیا ہے میں جانتا ہوں، آج بھارت تنہا ہو رہا ہے، نیپال، بھوٹان اورسری لنکا بھی بھارت کے خلاف ہیں، افغانستان بھی سوچ رہاہے امن وامان میں رخنا بھارت ڈال رہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا آپ نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، یقیناً بھارت بڑا ملک اور معیشت ہے، لیکن ہم تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ افراد، معاشرے، قومیں معاشی دباؤ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، عالمی چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے یکجہتی ،کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے، ہمیں کورونا سے نمٹنے کے لئے چین کی کاوشوں کو سراہنا ہوگا، چین نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ،لاک ڈاؤن، حفاظتی تدابیر سے قابو پایا۔