پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کی دعاؤں میں اثرہوتا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے اپنی 5 ممبرپارٹی کے خلاف جانے کو تیار ہیں

 
0
270

کراچی 19 جون 2020 (ٹی این ایس): نبیل گبول نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی آئیگی، جوحال سینیٹ میں ہواتھا، وہی قومی اسمبلی میں بھی ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ کسی دوسرے شخص کوووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے اپنے ممبرپارٹی کے خلاف جانے والے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سے کیوں ملاقات نہیں کی؟ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان سے خوش نہیں۔ اتحادی تودورکی بات ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران وزیراعلی سے ملاقات نہ کر کے اچھا پیغام نہیں دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلی سے ملاقات نہ کرنا سندھ کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ عمران خان سندھ سمیت پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہیں ملاقات کے لیے وقت دینا چاہیے تھا۔