تھانہ صادق آبا دکے ایس ایچ اوکورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی پر حاضر

 
0
46907

راولپنڈی 20 جون 2020 (ٹی این ایس): تھانہ صادق آبا دکے ایس ایچ اوکورونا وائر س سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ڈیوٹی پر حاضر،کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات فرائض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے، ایس ایچ او، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے اور اس فرض کی ادائیگی کے دوران راولپنڈی پولیس کے افسران و ملازمان کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں، ایس ایچ او صادق آباد سب انسپکٹر طاہر ریحان بھی فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے جنہیں کورونا پازیٹو آنے پر گھرمیں قرنطینہ کردیا گیا تھا، جو صحت یاب ہونے پر ملک و قوم کی خدمت کیلئے دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر پہنچ گئے، ایس ایچ او صادق آباد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹاسکتے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اوّل کے طور پر کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔