گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

 
0
552

راولپنڈی 13 جولائی 2020 (ٹی این ایس): گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار ، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکا درندہ صفت ملزم کی ورکشاپ پرآٹو الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا تھا، ورکشاپ کے مالک نے لڑکے کو متعدد مرتبہ اپنی حیوانیت کا نشانہ بنایا، اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ویڈیوز بھی بنائیں، درخواست گزار متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروالیا گیاہے،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر ضیاءالدین احمد سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدر، ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو شاباش