کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ماربل انڈسٹری کو جانے والے منگھوپیر سے بنارس تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 
0
1201

کراچی 13 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ماربل انڈسٹری کو جانے والے منگھوپیر سے بنارس تک مرکزی شاہراہ کنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ گزشتہ دو سال سے بنائے جانے والی شاہراہ تاحال مکمل نہیں کیا گیا ۔ دو سال سے تعمیراتی سڑک ابھی تک مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ روڈ میں بڑے گہرے کھڈے جگہ جگہ پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ کراچی میں سب سے بڑے ماربل انڈسٹری کا مرکزی شاہراہ ہے جس کا افتتاح رواں سال 7 مارچ کو گورنرسندھ نے افتتاح تو کردیا مگر تاحال تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہ ہو سکا ہے ۔ گورنر سندھ کے ویب سائٹ پر منگوپیر سے بنارس تک 8 کلومیٹر تک روڈ کو مکمل دکھایا گیا ہے اور اس کی تعمیرات پر 2ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کیا جا چکا ہے ۔ مگر شاہراہ جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شاہراہ پر 2 ارب تو کیا پر اس روڈ پر دو روپئے بھی خرچ نہیں کیے گئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ روڈ خراب ہونے کے وجہ سے حادثے معمول بن گئے ہیں اور اس روڈ پر شہر کو سپلائی ہونے والے پانی کی لین بھی ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک ہمیشہ تالاب کا منظر پیش کرتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور یہاں پر حادثے روز معمول پر ہوتے ہیں انہوں نے اس سڑک کی تعمیرات کا مطالبہ جلد مکمل کرنے کا کیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب گورنر ہاؤس نے تو اپنی ہوشیاری سے اپنے ویب سائٹ پر سڑک کو مکمل دکھا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکاں ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس سڑک کا کام مکمل ہوگا یا ویب سائٹ کے مطابق اسے مکمل تسلیم کیا جائے گا ۔