واہ صدر کے علاقہ نواب آباد میں گھر میں واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 90 سالہ شیر محمد جاں بحق

 
0
275

راولپنڈی 20 جولائی 2020 (ٹی این ایس): واہ صدر کے علاقہ نواب آباد میں گھر میں واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 90 سالہ شیر محمد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او صدر واہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے
اطلاع کے مطابق 03 اشخاص گھر میں داخل ہوۓ اور مقتول شیر محمد کی مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے شیر محمد جاں بحق ہو گئے، ایس ایچ او ابتدائ تحقیقات کے مطابق حالات و واقعات سے رابری کے شواہد سامنے نہیں آۓ تاہم واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایس پی پوٹھوہار نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پی ایف ایس اے ٹیم موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ حقائق کو سامنے لایا جاۓ گا اور اصل ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت