وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے حکومتی بل پاس ہونے پر خوشی کااظہار کیا،عمران خان نے صحافیوں کو دیکھ کر وکٹری کانشانہ بنایا۔

 
0
6439

اسلام آباد 30 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ قومی مفاد میں قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہئے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن رہنماؤں کو پروڈکشن آرڈر دینے پر اعتراض کیا ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نازیبا گفتگو کرتا ہے،آئندہ پروڈکشن آرڈر دینے پر احتیاط کریں۔ آپ ان کو پروڈکشن پر بلاتے ہیں یہ ہمارے خلاف تقاریر کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ پہلے دن سے ہی نرمی نہیں برتنی چاہیے تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 6اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی ملک کے لیے ضروری ہے۔ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔

اپوزیشن نے شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔قومی مفاد میں ہونی والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی تو بے نقاب ہو جائیں گے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے اب بدتمیزی کی تو بھرپور جواب دیں گے، اب برداشت نہیں کریں ، ان کو بہت شرافت دکھا دی لیکن شرافت راس نہیں آئی۔

فیٹف بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کروائیں گے۔عمران خان خواجہ آصف نازیبا گفتگو کرتا ہے، ان کے ساتھ پہلے دن ہی نرمی نہیں برتنی چاہیے تھی،ایف اے ٹی ایف بل ملکی مفاد میں ہے، اپوزیشن نے حمایت نہ کی تو بے نقاب ہوجائے گی۔