چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ملاقات

 
0
399

اسلام آباد 17 اگست 2020 (ٹی این ایس): چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ملاقات منعقد ہوئ۔ ملاقات میں سلیم مانڈوی والا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں کے لیے مثالی کام کیے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں انویسٹمنٹ کرنے والوں کے لیے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نےسردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں تاجروں کو سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پورے پنجاب میں سپیشل اکنامک زون قائم کیے گئے اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے گئے جو کہ قابلِ تحسین ہیں۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاجروں کے لیے سہولت سینٹروں کے قیام سے بہت سی مشکلات حل ہونے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ خطے میں ترقی کی ضرورت ہے، ہماری کوشیش ہے پاکستان کی بڑی مارکیٹ ترقی کرے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم و ضبط قائم کرے گا۔ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے رات دن کام کیا گیا اور لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے بہتر پالیساں مرتب ہوئ جس کے نتیجے میں آج ملک میں تمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئ ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بن رہا ہے۔
انھوں نے سلیم مانڈوی والا سے پنجاب میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پنجاب کے اندر بہترین کاروبار کرنے اور انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تاجر برداری کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔