سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 
0
380

گوجرہ جولائی22(ٹی این ایس)گوجرہ سٹی پولیس کاسب انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر ملک محمدادریس کچا گوجرہ کے علاقہ میں ایک ہوٹل میں دستگیر کالونی کے ظہیر احمد نامی ایک شخص سے دس ہزار روپے بطور رشوت وصول کر رہا تھا کہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے انسپکٹر ضیغم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر سب انسپکٹر ملک ادریس کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سب انسپکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن کے روبرو پیش کرکے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے حوالے کر دیا ہے