چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں افسران نے اپنے اپنے شعبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔

 
0
215

اسلام آباد 25 اگست 2020 (ٹی این ایس): چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے اجلاس میں شریک افسران سے کہا کہ وہ شخصیات جو سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی انتظامیہ انھیں ہر لحاظ سے معاونت فراہم کرے اس سے ملک میں کی گئی سرمایہ کاری آئندہ کی نسلوں کےلیے میراث بنے گی۔
سردار تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کی ضرورت ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین پاکستان کا بڑا اقتصادی شراکت دار ہے،اس لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی انتظامیہ چین،وسط اشیا اور خلیج کے مختلف سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس میں تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جاے گا اور سیمنار میں بزنس کیمونٹی کو سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی جاے گی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم و ضبط قائم کرے گا۔

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضع طور پر کہا ہے کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی، پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بن رہا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بہت جلد ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے کی نوید سنائی جاۓ گی ۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ پنجاب میں زراعت اور ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے تحت بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔
چئیرمین پبٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صورت حال میں باقی دنیا سرمایہ کاری کی تلاش میں سست روی کا شکار ہے مگر پاکستان وبا کے برخلاف ان کوششوں اور مواقعوں کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔