اسلام آباد 01 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھنگ کاشت کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہےجبکہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی بھی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھنگ کاشت کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے،کابینہ نے یہ اجازت میڈیکل اور صنعتی استعمال کے لئے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے صنعتی مقاصد کے لیے تین اضلاع میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی ہے۔