علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر اسّد منیر طلباء و طالبات کے لیئے دہر العزیز اور محبت کرنے والے استاد قرار

 
0
1271

ڈاکٹراسد منیر بیک وقت شاعر، نظم گُو، محقق، لیکچرار،تقاریب کے میزبان اور ایک عمدہ، بہترین اور طلباء و طالبات سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں
ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن کی ڈگریاں مکمل کرنے والے تمام طلباء و طالبات نے پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اور پروفیسر ڈاکٹر اسد کوتدریسی خدمات دینے پر خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد 06 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرار پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر طلباء و طالبات کے لیئے ہر دلعزیز شخصیت قرار پا گئے گذشتہ روز
اساتذہ کرام کا انٹرنیشنل دن منایا گیا سوشل میڈیا پر پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر سے طلباء و طالبات نے اپنی والہانہ محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن لیکچرار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر طلباء و طالبات کی رہنمائی اور تعلیمی اور ماس کمیونیکیشن میں خدمات و رہنمائی دینے کے حوالے سے طلباء و طالبات کا بھرپورساتھ دیتے ہیں طلباء و طالبات نے اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر اور ڈاکٹر سعدیہ پاشا کے سر سجایا ہے مزید تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر ایک بہترین استاد ہونے کے ساتھ ایک نظم گُو، شاعر، دانش ور، تبصرہ نگار، ماہر ابلاغ عامہ، تقریبات کے میزبان اور لیکچرار بھی ہیں طلباء و طالبات کا کہنا تھا کے پروفیسر ڈاکٹر اسد منیر جیسا محبت کرنے والا مخلص اور ایمان دار، صادق و امین ٹیچر ہمیں کسی اور تعلیمی ادارے میں نظر نہیں آتا ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن کی ڈگریاں مکمل ہونے پر طلباء و طالبات نے
صمیم قلب سے اپنے استاد محترم کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
طلباء و طالبات کا کہنا تھا کے ہم زندگی میں اپنے استاد محترم کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازیں گے ماس کمیونیکیشن کے یہ واحد ٹیچر ہیں جو ہر تعلیمی و تدریسی معاملے و مسئلے میں طلباء و طالبات کی مکمل رہنمائی فرماتے ہیں