مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف

 
0
4988

سعودی عرب 07 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): مسجد الحرام میں روبوٹ کو سینیاٹائز اسپرے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،،روبوٹ مسجد کے مختلف حصوں میں اسپرے کرکے زائرین کو وبا سے محفوظ بنا رہا ہے
کوروناوائرس کی روک تھام اور خاتمے کے لیے دنیا بھر میں ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا تعاون بھی حاصل ہے.

اس مناسبت سے مسجد الحرام میں روبوٹس نے ذمہ دریاں سنبھال لیں،، انتطامیہ کی جانب سے مسجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے روبوٹ کی خدمات حاصل کی گئی.

خودکار نظام کے تحت منی روبوٹ ہر نماز کے بعد بیت اللہ شریف کے مختلف حصوں میں سنیاٹزر اسپرے کرتا ہے،، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو وبا سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔