پنجاب میں لائیو سٹاک کا شعبہ سرمایہ کاری سونے کی کان ہے ، سردار تنویر الیاس خان معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ۔

 
0
281

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب، برآمدات اور سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہی کریں گے

لاہور 26 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان سے سنیر نائب صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اور سی او (ایم آئی اے )کارپوریشن عثمان اشرف نے ملاقات کی سردار تنویر الیاس خان نے انہی بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انکے متعلقہ تجارت میں بڑی گنجائش ہے اور ُپنجاب سے بیرون ممالک میٹ برآمد کرنے کے زیادہ مواقع ہیں اور لائیو سٹاک کے حولے خاطر خواہ کام فوری طور پر کرنے کی ضرورت ہے ساری دنیا میں اس حولے سے تین ٹرلین ڈالر کی تجارت ہے جس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جس پر توجہ نہی دی گئی ،سردار تنویر الیاس خان نے انہیں فوری کام شروع کرنے پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ عملے کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ھوئے موقع پر ملاقات کا احتمام کیا جس پر عثمان اشرف اور انکے عملے نے شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ اتنا فوری رد عمل اگر سرمایہ کاری اور برآمدات کے حولے سے حکومت دکھانے لگی ھے تو یہ یقین کر لینا چاہئے کہ پاکستان دنیا میں برآمدات کے حولے سے خاطر خواہ نتائج دے گا ، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے حوالے سے میں چوبیس گھنٹے میسر ھوں سرمایہ کاری سے لوگوں کو روزگار اور ملک میں زرمبادلہ آئے گا جس کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس حولے سے ہر سہولت دینے کیلے تیار ہیں ۔