پشاور، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

 
0
209

اسلام آباد 20 نومبر 2020 (ٹی این ایس): ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا عوامی اجتماع کےباعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پشاور جلسہ کی اجازت نہ مل سکی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اجازت نہیں دے سکتے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور شہرمیں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، عوامی اجتماع کےباعث کورونامزیدپھیل سکتا ہے، ایسی صورتحال میں کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ڈی سی پشاورنےپی ڈی ایم کےرہنماؤں کومراسلہ ارسال کردیا ہے ، 22نومبرکوپی ڈی ایم نے پشاورمیں جلسے کیلئےدرخواست دی تھی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے پشاور انتظامیہ کا جلسےکی اجازت نہ دینے کافیصلہ مستردکردیا ہے ، رہنماپی پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاورمیں پی ڈی ایم کاجلسہ ہرصورت میں ہوگا، عوام،جیالےتیاری کرلیں22نومبرکودمادم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔