گلگت بلتستان 01 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ایڈوکیٹ خالدخورشید سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں نگران وزیراعلی گلگت بلتستان میرافضل خان ونئے سپیکرامجدزیدی چیف سیکریٹری خرم آغابھی تقریب میں شریک ہوئے۔
واضح رہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خیال رہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوگئے ہیں پیپلز پارٹی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت بن کر آئی ہے۔