چین میں مسلمانوں کو موبائل میں سرویلیئنس ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کرنے کاحکم

 
0
716

بیجنگ جولائی 23(ٹی این ایس ):چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں ’’سرویلیئنس ایپ‘‘ ڈاؤن لوڈ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چینی میڈیا کے مطابق چین کی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے اور چند روز قبل ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مسلمان شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں نگرانی کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ایپلی کیشن ’’جنگ وانگ ایپ‘‘ انسٹال کریں۔