پاکستان میں آن لائن کریم ٹیکسی سروس کے پانچ سال مکمل

 
0
865

نیویارک جولائی 23 (ٹی این ایس ):آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ کو خطے میں پانچ سال مکمل ہوگئے، کہ پاکستان میں بھی اسے 2 سال مکمل ہونے کو ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر سے شروع ہونے والی ملٹی نیشنل سفری سہولیات فراہم کرنے والی سروس نے خطے میں 21 جولائی 2012 میں متحدہ عرب امارات سے کام کا آغاز کیا۔کریم نے پاکستان میں اکتوبر 2015 سے کام کا آغاز کیا۔کریم نے جب پانچ سال قبل خطے میں سفر شروع کیا تو اس وقت اس کے رجسٹرڈ ڈرائیورز کی تعداد 90 ہزار تھی، جو اس وقت بڑھ کر ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔کریم کے ڈھائی لاکھ ڈرائیورز میں سے اندازے کے مطابق قریبا ڈیڑھ لاکھ ڈرائیورز ایسے ہیں، جو سروس کے ساتھ کل وقتی کام کرتے ہیں۔کریم کی سروس اس وقت 13 ممالک کے 80 شہروں میں چل رہی ہے، جب کہ اس کے ذریعے خطے کے ایک کروڑ افراد سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔کریم نے شروع میں پاکستان کے صرف دو شہروں کراچی اور اسلام آباد میں سروس شروع کی، جس کے بعد نومبر 2016 سے لاہور سمیت مزید 5 شہروں میں سروس کا آغاز کیا۔کریم نے دسمبر 2016 سے پاکستان میں خواتین کے لیے بھی خصوصی سروس شروع کی۔خطے میں پاکستان کے علاوہ کریم کی سروس متحدہ عرب امارات کے شہروں میں زیادہ استعمال کی جاتی ہے، جہاں کریم کڈز سمیت دیگر سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں۔