خیبر فور آپریشن، وادی رجگال میں اہم پہاڑی سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرکے کنٹرول سنبھال لیا

 
0
479
A Pakistani soldier poses for a photo under Pakistan's national flag planted atop the Baine Baba Ziarat mountain in Swat district, during a trip organized by the army May 22, 2009. Pakistani tribesmen near Swat are raising militias to prevent Taliban from expanding their influence in the region, a senior military commander said on Friday. REUTERS/Mian Khursheed (PAKISTAN MILITARY POLITICS)
لنڈی کوتل جولائی 23(ٹی این ایس ): خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں جاری خیبر فور آپریشن کے دوران ایس ایس جی نے اہم پہاڑی سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اہم بیان کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر فور میں پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرلی آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق پاک فوج نے وادی رجگال کی اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کا قبضہ دہشت گردوں سے چھڑوا کر چوٹی پر کنٹرول حاصل کر لیاترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی افغانستان فرار ہوگئے کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے آپریشن کے دوران اسلحہ گولا بارود اور بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں پاک فوج کے مطابق کنٹرول میں لی گئی چوٹی نگرانی اور اسلحہ جمع کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھیں فوج نے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر چیک پوسٹیں قائم کرکے قومی پرچم لہرا دیا۔