سید طاہر شہباز آج سے بطور وفاقی محتسب اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے

 
0
425

اسلام آباد جولائی24 (ٹی این ایس ):سید طاہر شہباز آج (پیر) سے بطور وفاقی محتسب اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے،یاد رہے گذشتہ جمعرات کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے سید طاہر شہباز سے وفاقی محتسب مقرر کئے جانے کے بعد حلف لیا تھا ۔سید طاہر شہباز اس سے قبل چیرمین سی ڈی اے ، رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت آہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ، حال ہی میں وزارت قانون و انصاف کی سفارش پرصدر مملکت ممنون حسین نے انہیں بطور وفاقی محتسب تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دی تھی۔