اسلام آباد 31 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): مزکورہ آپریشن کے دوران کھنہ پل،بنی گالا،لہتراڑ روڈ،الیونتھ ایونیو ،سید پور سمیت دیگر علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور عمارتوں کوسربمہرکیا گیا ہے،جبکہ 9ٹرک سامان ضبط کر کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی جانب سے شہر بھرسے تجاوزات، قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مستقل بنیادوں پربڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز اسی ضمن میں لہتراڑ روڈ بنی گالا اور کھنہ پل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔سی ڈی اے کے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کورال کی زیر نگرانی،ریزرو پولیس اور تھانہ کھنہ پولیس اسٹیشن کے تعاون سے کیاگیا،جبکہ شعبہ انفورسمنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے آپریشن کی قیادت کی،اورڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انفورسمنٹ ایست ویسٹ نے آپریشن میں معاونت کی۔دوران آپریشن 9 ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور جمع کرا دیا گیا ۔جبکہ 18 رہڑیاں،28شیڈ، 5تندور،25فروٹ سٹال،5لکڑی کے ٹال،4کباڑ،4 اینٹ ڈپو،3ریت کرش ڈپو،2شترنگ سٹال،11دیواریں،ایک ریمپ،ایک عدد چارہ ڈپو ،2سریا سٹال،ایک پولٹری سٹال،ایک ٹال سٹال،ایک شنواری ہوٹل کو مسمار کیا گیا۔بعد ازاں بنی گالہ سے بی سی ایس کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق کے ساتھ بلڈنگ بائی لاز کے تحت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 2زیر تعمیر گھر سر بمہر کر دیے گئے،جبکہ ایک اسٹرکچر سر بمہر کیاگیا،اورایک عدد زیر تعمیر گھر کا سامان اور دیگر سیل کردہ زیر تعمیر مکانات کا سامان بھی ضبط کر کے سٹور جمع کرا دیاگیا۔دریں اثناء سید پور میں دوران آپریشن متعدد تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔جبکہ سی ڈی اے کے شعبہ انوائر منٹ کے ساتھ مل پرآپریشن کے دوران شعبہ انفورسمنٹ نےالیونتھ ایونیو سے بھی متعدد تجاوزات کو مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا ہے۔