وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے میں امن و امان، سانحہ مچھ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
233

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے گورنربلوچستان اور وزیر اعلی جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان، سانحہ مچھ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی ، اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں امن و امان، سانحہ مچھ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔