اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائد سردار تنویر الیاس خان معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی تعمیر نو اور سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ھوگا ،کشمیر کے ووٹر تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے اسے بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کا میاب کریں گے ، صاف ستھری شہرت اور تحریک انصاف سے ہم آہنگی رکھنے والے سیاست دانوں کے لئے تحریک انصاف کے دروازے کھلے رہیں گے اور تحریک انصاف سب کو عزت اور احتروم کے ساتھ بلا تفریک ساتھ لے کر چلے گی اور مستقبل قریب میں کثیر تعداد میں کشمیری سیاست دان ، دانشور ،مورخ تحریک انصاف میں جوک در جوک شامل ھو کر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قومی سوچ ،ترقی انصاف سب کے لئے اور بد عنوانی کے خلاف جہادی تحریک کو جلا بخشیں گے جس سے کشمیر میں موروثی جمودی سیاست کا خاتمہ ھوگا ، کشمیر میں ترقی اور سیاحت کا تاریخی سفر شروع ھوگا اور کشمیر حقیقی جنت بے نظر کے سفر پر گامزن ھوگا کشمیر کے وسائل پر عیاشیوں کا دروازہ بند کرتے ھوئے ان وسائل کو کشمیر ی عوام اور نوجوانوں پر خرچ کیا جائے اس خطے کو سارے کشمیر کی آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے گا ، آزاد کشمیر میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرتے ھوئے بدعنوانی کا خاتمہ تحرک انصاف کی پہلی تر جیح ھوگی ، تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے بلا تفریک برادی ، رنگ ، نسل سب کے لئے دروازے کھلے رہیں گے جس کے اثرات جلد ہی سب کے سامنے ھو نگے ۔ کشمیر ایک فلاحی مثالی خطہ بنے گا جسکی سارے ملک میں مثال دی جائی گی۔