لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کی مہلت

 
0
84

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت پر دستخط کی تصدیق کیلئے آج 5 بجے تک لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کیلئے عمران خان کی پیشی کیلئے سماعت کا آغاز ہو گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ دو بجے کا وقت تھا، کہاں ہیں عمران خان جس پر وکلا نے جواب دیا کہ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ عدالت میں جتنی کرسیاں ہیں اتنے ہی وکلا موجود رہیں باقی باہر چلے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کیلیے دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کو بتایا کہ معذرت چاہتے ہیں مال روڈ پر ٹریفک کی وجہ سیلیٹ ہوئے، ہم پولیس سے سکیورٹی کے لیے ملے تھے، ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کیلئے فری رہیگی لیکن مال پر ٹریفک جام ہے۔