سینیٹر رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ انکے آبائی گاؤں سیالکوٹ میں سپرد خاک،

 
0
272

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ آج انکے آبائی قبرستان سیالکوٹ میں سپرد خاک کیا۔ تجہیز و تدفین کے دوران سینیٹر رحمان ملک خود موجود رہے اور مسلسل آبدیدہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑی ہمشیرہ کی حیثیت سے مرحومہ انکے لئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں۔ ہمشیرہ کا انتقال سیالکوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے پیش آیا۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف اور صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور اراکین پارلیمنٹ سمیت ملک کے دیگر اہم سیاسی، سماجی، صحافی اور دیگر اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کئے۔
چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی اظہار تعزیت اور افسوس کیا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوری قیادت و کارکنان سینیٹر رحمان ملک سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور انکی ہمشیرہ کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ ان سب کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انکو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، انھوں نے سب دوست و احباب سے انکے ہمشیرہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔