وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے گذشتہ سال 2020 کے دوران10 ہزار اسٹریٹ لائٹس چالو کی گئی

 
0
221

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی جانب سے گذشتہ سال 2020 کے دوران10 ہزار اسٹریٹ لائٹس چالو کی گئی ہیں۔شہر اقتدار کی 53فیصداسٹریٹ لائٹس روشن کردی گئی ہیں،جبکہ آمدہ 2ماہ میں شہر بھر میں 100فیصداسٹریٹ لائٹس روشن کردی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سے شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کوبحال کرنے کا کام تیزی سے جاری ہیں۔سال 2020 کے دوران مرکزی اور اہم شاہراہوں، چھوٹی،بڑی سڑکوں سمیت پارکوں، گلی محلوں، پبلک مقامات اور چوراہوں پر 10 ہزار اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل شہراقتدار کی میجر،سروس روڈز سمیت دیگر سڑکوں،مراکز،سیکٹروں پر70 فیصد اسٹریٹ لائٹس مکمل طور پر بند پڑی تھیں۔اس وقت شہر بھر میں 53فیصداسٹریٹ لائٹس روشن ہیں، جن میں مرکزی شاہراہوں پر90 جبکہ اس وقت شہر بھر میں 52فیصد تناسب کے حساب سے اسٹریٹ لائٹس روشن ہیں۔

ادارہ ہذا کی جانب سے صبح،دوپہر،شام،رات چارشفٹوں میں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جاری رہتا ہے،جبکہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے شعبہ اسٹریٹ لائٹس کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ادارہ کی جانب سے پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کیلئے 52فیصد ٹینڈرز بھی دئے جاچکے ہیں،اسٹریٹ لائٹس کی جلد ازجلد بحالی کیلئے20 جنوری کو مزید 28 ٹینڈرز جاری کئے جارہے ہیں۔آمدہ دوماہ میں شہر بھر کی 100فیصد اسٹریٹ لائٹس کو روشن کردیا جائے گا۔ادارہ ہذا کی جانب سے پارکوں اور گرین بیلٹس پربھی لائٹس بحال کی رہی ہیں،جلد ان کے ٹینڈر بھی کھول دئے جائیں گے۔وفاقی ترقیاتی ادارہ کی جانب سے گزشتہ چندماہ کے دوران اسٹریٹ لائٹس کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔چند ماہ قبل ادارہ ہذاکی انتظامیہ نے شعبہ اسٹریٹ لائٹس کو فنڈزبھی جاری کئے تھے۔مذکورہ رقم سے الیکٹریکل آلات بشمول ٹرانسفارمرز سمیت دیگر برقی آلات کی تنصیب اور سٹریٹ لاٹس چالو کی جارہی ہیں۔ایکسپریس ہائی وے،سرینگرہائی ہائی وے(کشمیرہائی وے)،شاہراہ دستور،مارگلہ روڈ ،سیونتھ ایونیو،نائنتھ ایونیو،شکرپڑیاں پارک ،ایف نائن پارک،کچنارپارک،آئی ایٹ،آئی نائن،جی ایٹ،جی سیون،ایف سیون، ایف سکس،ایف ایٹ،ایف نائن ،ایف ٹیین،آئی ٹین ،آئی نائن مراکز سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر90 فیصد اسٹریٹ لائٹس روشن کردی گئی ہیں،جبکہ مارکیٹوں،سب سیکٹرز کی مارکیٹس،چھوٹی و رابطہ سڑکوں،گلی اور محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی پرکام جاری ہے۔