وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )چیئرمین نے گزشتہ روز مختلف سیکٹروں کے اچانک دورہ کے موقع پرچھٹی کےباوجود سی ڈی اے اسٹاف اورعملےکوفیلڈ میں خدمات سرانجام دینے پر خوب سراہا

 
0
152

اسلام آباد 10 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )چیئرمین نے گزشتہ روز مختلف سیکٹروں کے اچانک دورہ کے موقع پرچھٹی کےباوجود سی ڈی اے اسٹاف اورعملےکوفیلڈ میں خدمات سرانجام دینے پر خوب سراہا۔ انہوں نےشعبہ ایم پی او،اسٹریٹ لائٹ اورسینیٹیشن کوجاری ترقیاتی، بیوٹیفکیشن اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کی رفتارکو تیز کرنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا آہستہ آہستہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی مہم کیلئے اقدامات کررہا ہے،چند ماہ میں بلاتفریق پورے شہرکے انفرااسٹکچر کوبحال کردیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نےگزشتہ روز ایف ٹین مرکز، بلیوایریا، جناح ایونیو،ایف سکس،ناظم الدین روڈ سمیت شہر کے دیگر سیکٹروں اورمراکز کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن، سٹی سیوریج، ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹس،ڈائریکٹر روڈ مینٹینینس،انوائرمنٹ،ڈائریکٹر ایم پی او سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ شہریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔شہر کے قدرتی حسن کومدنظرر کھتے ہوئے ادارہ نے ترقیاتی، انفرااسٹکچر کی حالی، اور بیوٹیفکیشن کے کام شروع کررکھے ہیں۔افسران چھوٹی بڑی شاہراہوں اورسڑکوں کی مرمت وبحالی، کارپٹنگ،کرب اسٹوننگ،اسٹریٹ لائٹس کی حالی، پانی کی فراہمی،پارکوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبے پر جاری کام کومزید تیز کریں،اورجاری منصوبوں کوجلدازخلد مکمل کریں۔انہوں نے دورے کے دوران ادارہ ہذا کی جانب سے شہر بھر میں جاری اسٹریٹ لائٹس،شاہراہوں کی مرمت وبحالی، کارپٹنگ ،کرب اسٹون، لین مارکنگ، صفائی،انوائرمنٹ کے کاموں پراطمنان کااظہار کرتے ہوئے جاری کاموں میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایات جاری۔انہوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ کوجناح ایونیو پر فوری طور پرفلاور بیڈ بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ شعبہ سٹی سیوریج اورسینیٹیشن کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراکز،،گلی محلوں اور شاہراہوں پرموجود تمام گٹر اورمین ہولز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،شہر یوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔شعبہ اسٹریٹ لائٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوماہ میں شہر بھر کی بتیاں روشن کی جائیں۔شعبہ انوائر منٹ کو ہدایات دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے شہر بھر کے پارکوں جلد ازجلد آپ گریڈ کرنے، گرین بیلٹس کو صاف کرنے، خوبصورتی اور سبزے میں اضافہ کرنے کیلئے مزید پھول اورپھلدار پودے لگانے کی بھی ہدایات دیں۔