وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کےچیئرمین عامر علی احمد نے گزشتہ روز کیپٹل ہسپتال کے نئے زیر تعمیر بلاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے جاری تعمیراتی کام کو طے شدہ وقت پر مکمل کرنے اورانڈرگرائونڈ پارکنگ کی تعمیر کی ہدایات جاری کیں

 
0
173

اسلام آباد 12 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کےچیئرمین عامر علی احمد نے گزشتہ روز کیپٹل ہسپتال کے نئے زیر تعمیر بلاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے جاری تعمیراتی کام کو طے شدہ وقت پر مکمل کرنے اورانڈرگرائونڈ پارکنگ کی تعمیر کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ممبر انجنیئرنگ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے مطابق رواں سال مارچ میں مذکورہ بلاک مکمل ہونا تھے تاہم گزشتہ سال 2020 میں کرونا وباء کے باعث اضافی بلاک کی تکمیل میں چند ماہ تاخیر متوقع ہے۔پانچ منزلہ جدید ترین اضافی بلاک میں 100 بستروں کی سہولت موجود ہوگی،جس میں ائر کنڈیشنگ،بجلی کا کام،جنریٹرز کی تنصیب اور دیگر متعلقہ سہولیات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ اس بلاک میں آئی سی یو (ICU) اور سی سی یو (CCU) کے شعبے قائم کی جائیں گے۔بیسمنٹ کے ساتھ 5منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں تمام اوپی ڈیز،اور ڈائیگناسٹک سنٹرز قائم کئے جائیں گے،جبکہ 6کنسلٹنٹس کے کمرے،8کمرے میڈیکل آفیسرز کیلئے مختص کئےجائیں گے،اورڈائیگناسٹک پراسیجرز کیلئے4 کمرے رکھے جائیں گے۔ڈائیگناسٹک سروسز میں یہاں پر ای سی جی،ایکوکاڈیوگرافی اورگیسٹو اینڈواسکوپی کی جائے گی۔گرائونڈ فلور پر33بیڈ کامیل (مردانہ) میڈیکل وارڈ قائم کیا جائے گا، جبکہ فرسٹ فلور پرخوتین کا 33بیڈزپر مشتمل وارڈ بنے گا۔سیکنڈ فلورپر 16بیڈ اور سی سی یو اورایک اینجیوگرافی سیوٹ،وی آئی پی کارڈک روم،نرسسنگ اسٹیشن، ڈیوٹی رومز،میڈیکل آلات کااسٹور بنایا جائے گا۔تیسرے فلور پر18بیڈز پرمشتمل آفیسرز میڈیکل وارڈ بنایاجائے گا۔اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے نے جلد ازجلد فلوروائز بلاک کی فنشنگ مکمل کرنے کی ہدایات کیں،اور مختلف بلاک میں نصب ہونے والےائیر کنڈشن،لفٹ،ایچ وی سی سسٹم سمیت دیگر انسٹالیشن پربھی ساتھ ہی کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات کیں کہ ہسپتال کی فرنشنگ اور آلات کےحوالے سے پی سی ون مکمل کریں تاکہ اس حوالے سے کام میں کوئی تاخیر نہ ہو۔انہوں نے ہسپتال میں انڈر گرائونڈ پارکنگ کی تعمیر کی بھی ہدایات جاری کیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہرہفتے تعمیراتی کام کے جائزہ کیلئے از خود ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔