وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) نے شہریوں کی سہولت کے لئے پانی، الائیڈ چارجز آور پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لئے ان لائن سروس مہیا کر دی

 
0
345

اسلام آباد 12 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) نے شہریوں کی سہولت کے لئے پانی، الائیڈ چارجز آور پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لئے ان لائن سروس مہیا کر دی ہے، جس پر اج گیارہ جنوری سے عملدرآمد شرو ع کر دیا گیا ہے1لنک کے زریعے شہری گھر بیٹھے اپنے واجباف جمع کرو سکیں گے، تفصیل کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے شہریوں کو کاروبار ی اقدامات میں اسانی پیدا کر دی ہے جس کے تحت سی ڈی اے اب 1 بل پر دستیاب ہے شہریوں کو 1 لنک کے زریعے رسائی حاصل ہو گئی ہے۔،شہری اپنے گھر ہی بیٹھے اپنے پانی کے ںل، الائیڈ چارجز اور پراپرٹی کے ٹیکس ادا کر سکیں کے جس کے لئے انہیں کسی بھی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،شہری اپنے واجباٹ ممبر بینکوں کے موبائل ، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ، اے ٹی ایم ، بینک برانچوں یا برانچ لیس ایجنٹوں کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔یہ سہولت 11جنوری سے دستیاب ہیں۔پراپرٹی ٹیکس کے لئے #122001 استعمال کیا جا سکتا ہے ، صارفین . واٹر اینڈ الائڈ چارجز کے لئے # 122002 کا سابقہ ​​استعمال کرسکیں گے۔ یہ خدمت اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منظور شدہ P2G گرڈ کے کم سے کم چارجز پر دستیاب ہے۔ سی ڈی اے 1 لنک کے ذریعہ مزید جدید خدمات لائے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ 24X7 بنیاد پر شہریوں کو پریشانی سے پاک بینکاری کی سہولت کے ذریعہ قابل قدر خدمت کی جاسکے گی۔۔