جے یوآئی(ف)کوبڑا دھچکا، ابرار تنولی کا باقاعدہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

 
0
186

اسلام آباد 12 جنوری 2021 (ٹی این ایس): مانسہرہ، سابق صوبائی وزیرِجنگلات اور مانسہرہ سے رکنِ خیبر پختونخواہ اسمبلی حاجی ابرار تنولی نے جمعیت علمااسلام کو باقاعدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔مانسہرہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر جمعیت علمااسلام کی پالیسیوں پر برس پڑے۔ انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی پالیسیوں کے باعث جمعیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، مزید برآں انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر جمعیت علما اسلام اور مسلم لیگ(ن)کا بھرپور مقابلہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔