ایل او سی پر خلاف ورزی پربھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا احتجاج

 
0
191

اسلام آباد 12 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے11 جنوری کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا،بھارت رواں برس 48 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،رواں سال بھارتی گولہ باری سے 3 معصوم شہری زخمی ہوئے، بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔