اسلام آباد:سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پرمسلم لیگی رہنما کو سی ڈی اے کا نوٹس

 
0
124

وفاقی دارالحکومت میں سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر سابق مسلم لیگی ایم این اے انجم عقیل کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری،سینئرسپیشل مجسٹریٹ عدالت میں 23 جون کو طلب کرلیا گیا،نوٹس کے مطابق گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے کا واقعہ ناظم الدین روڈ ایف الیون ون میں پیش آیا۔ انجم عقیل کو 35ہزار رو پے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ا نجم عقیل کے ڈرائیور نے سی ڈی اے ملازمین کی وڈیو بنا کر رشوت کا الزام لگایا،سابق ایم این اے کو 23 جون کومجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوکراصل حقائق بتانے کی ہدایت کی گئی ہے