آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان “محفوظ سڑکیں” کے نام سے شروع کی گئی مہم کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں افتتاح کیا

 
0
239

اسلام آباد 08 فروری 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان “محفوظ سڑکیں” کے نام سے شروع کی گئی مہم کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں افتتاح کیا ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈز اسلام آباد کے داخلی راستوں، اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات کیے جائیں گیے ، آئی جی اسلام آباد اس مہم میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس مہم کے تحت گاڑیوں کی رفتار کی جانچ پڑتال، سیٹ بیلٹ کے استعمال کے متعلق آگاہی اور دیگر ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائےگا، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ ایسی منظم مہم شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی و عملدرآمد کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی، سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ اور سڑکوں پر بینرز کے ذریعے اس مہم کی تشہیر کی جائے۔