سینٹ انتخابات, فواد چوہدری نے اہم پیش گوئی کردی

 
0
238

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر178 ممبران کے اعتماد کے بعد اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہوگئی، رہی سہی کثر سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں پوری ہو جائے گی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہوچکی ہے اور اب سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں ان کی رہی سہی کثر بھی پوری ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن کو ہدف تنقید بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیامایوس سیاستدانوں کی بیان بازی سے نکلے، کورونا پر توجہ دے، جہاں ایک نئی لہر ہمارے لیے چیلنج بن رہی ہے، سیاست کر لیں گے، اس بلاکو سنجیدہ لیں۔

تاریخ رقم: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

خیال رہے کہ چھے مارچ کو وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 178 ووٹ ملے، 2018میں عمران خان کو 176ووٹ ملے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی رابطے تیز ہوچکے ہیں۔