ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی زیرصدارت لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی،کرائم کنٹرول بارے اجلاس

 
0
618

ایس پیز15 کی کالز کاسٹیٹس خود دیکھیں اورملازمین کی پروفیشنل گرومنگ پر توجہ دیں، پتنگ بازی پر زیروٹالرنس، سپیشل ٹیموں کے ذریعے پتنگ سازکارخانوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجدکیانی

لاہور 10 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس پیز15 کی کالز کاسٹیٹس خود دیکھیں اورملازمین کی پروفیشنل گرومنگ پر توجہ دیں۔موٹر سائیکل و کار چوری،راہزنی کی وارداتوں کے مزید تدارک کے لئے کوششیں بڑھائیں۔پتنگ بازی پر زیروٹالرنس اپنائیں اور سپیشل ٹیموں کے ذریعے پتنگ سازکارخانوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز نے آج اپنے دفتر میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال اورکرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد کھوکھر،ڈویژنل ایس پیز اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں ڈویژنز کی کرائم کنٹرول کارکردگی کا جائز ہ لیا گیا اورلاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی کی بہتری کے لئے تجاویزپیش کی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا کہ گذشتہ سال کے ماہِ فروری کی نسبت امسال رابری اور چھینا جھپٹی کی کالز کی شرح میں کمی کے تسلسل کوبرقرار رکھا جائے۔ ڈکیتی /رابری کی 28.84فیصدجبکہ چھینا جھپٹی کی35.73فیصد کالز کم موصول ہوئیں۔ ساجد کیانی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکاریافتہ کی ڈور ناکنگ کی جائے۔پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کا موثرومسلسل گشت میں رہنا انتہائی ضروری ہے۔ڈرون کیمروں کی مددسے پتنگ بازوں پر نظر، مساجد میں اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو چیکنگ میکانزم بارے بریف کیا جائے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ایس پیز لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے کمیونٹی انگیجمنٹ انسدادی رول مزید بہتر بنائیں۔رواں سال ڈولفن سکواڈ،پی آر یو نے سٹریٹ کرائم کے تدارک اورگینگزپکڑنے میں واضح بہتری دکھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی رائٹ فورس سے لاء اینڈ آرڈر بہتر،ڈولفن سکواڈ کی وجہ سے چھینا جھپٹی میں کمی آئی۔