لاہوردھماکہ ،عمران خان کا دورروزہ پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

 
0
324

لاہورجولائی24(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے دو روزہ پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتی ہے اور ملک کو اس عفریت سے پاک کرنے کیلئے ہر اقدام کی خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں یہ مضموم واقعہ قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے ۔