تاجر کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

 
0
419

لاہورجولائی24(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں تاجر کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے مقتول تاجر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتول تاجر کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔