میٹرک امتحان میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کا تعلق مڈل کلاس فیملیوں سے ہے

 
0
383

لاہور جولائی24(ٹی این ایس )میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق مڈل کلاس فیملیوں سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہو ر بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم عمر طارق کے والد پاکستان ریلویز میں سرکاری ملازم ہیں ۔دوسر ی پوزیشن حاصل کرنے والی علیسہ کلیم کے والد پرائیوٹ کنٹریکٹرہیں جبکہ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سبحان خالد کے والد سرکاری سکول میں معلم ہیں ۔ بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عبداللہ کے والد محمد سلیم کی صرافہ بازار میں دکان ہے جبکہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عبداللہ کے والد محمد افضال ایک نجی بینک میں ملازمت کرتے ہیں ۔رابطہ کرنے پر طلبہ نے بتایا کہ وہ میڈیکل کے شعبے میں جانے کے خواہشمند ہیں ۔طلبہ نے سیاست کے حوالے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے کروڑوں روپے چاہئیں جبکہ ہمار ے ملک میں جس طرح کی سیاست ہوتی ہے یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔