فتح مزدور یونین کا مقدر بن چکی،سیاسی یتیموں کا ٹولہ ناکام ہوگا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
361

سی ڈی اے پارلیمنٹ ہاؤس سے ملازمین کی کثیر تعدادامان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 16 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے پارلیمنٹ ہاؤس ڈائریکٹوریٹ سے راجہ غلام مرتضیٰ،یوسف بٹ،ملک سجاد،شیخ ساجد اور محمد انور کی کاوشوں سے شہزاد رفیق،حسن شہزاد،محمد بشیر،منور خان،حسرت اقبال اور ان کے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمدید کہااوران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کو ادارے کے ملازمین کی اکثیریت کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اور ایمپلائز یونین کے صدر لیبر یونین کے مرکزی عہدیداران اور کارکن،السادات اینڈ ہزارہ گروپ،زمری گروپ اور مسیحی برادری مکمل طور پر مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہے،ہمارے مخالفین نے ریفرنڈم رکوانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا کیونکہ وہ سی ڈی اے کے محنت کش کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے مخلص کارکنوں اور عہدیداران نے یکجا ہو کر مخالفین کی ہر سازش کو ناکام بنادیا،آج نا اہل ٹولہ اور اسکی بغل بچہ اتحادی تنظیم جو بظاہر الگ الگ ریفرنڈم کیمپ لگاکر ملازمین کو اپنے فریب کے جال میں پھنسانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں داراصل اندر خانے یہ سب ملے ہوئے ہیں اور یہ ایک سکے کے دورخ ہیں،ہم نے ماضی میں بھی ان تمام مزدور دشمنوں کا سامنا کیا جب یہ نوسرباز مختلف سیاسی جماعتوں کا لبادہ اوڑھ کر اور جھنڈے اٹھا کر ریفرنڈم کے میدان میں اترتے تھے اور آج بھی یہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ شہر کی ہر سیاسی جماعت اور شخصیت سے تعاون کی بھیک مانگتا دیکھائی دیتا ہے لیکن آج سی ڈی اے ملازمین سمیت ہر شخص جان چکا ہے کہ یہ مطلب پرست دراصل مفادپرستوں کا ٹولہ ہے گزشتہ ریفرنڈم میں یہ انتظامیہ کے کاندھوں پر سوارہوکر اقتدار میں آئے اور ملازمین اور ادارے کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکیا اور آج ان کے عہدیداران ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں اور ملازمین کے فنڈ پر عیاشی کرنے والے ایک دوسرے کو ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین جس نے ماضی میں بھی بلا تفریق محنت کشوں کی خدمت کی انشاء اللہ آئندہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ایک بارپھر ادارے و ملازمین کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔