وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے انفرااسٹرکچر کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو تیز کرنے کیلئے نئی اور جدید گاڑیوں،ٹریکٹر اور جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے دی

 
0
324

اسلام آباد 19 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے انفرااسٹرکچر کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو تیز کرنے کیلئے نئی اور جدید گاڑیوں،ٹریکٹر اور جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔جدید گاڑیوں اور آلات کے استعمال سےادارے کو مالی اور وقت کی بچت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی جانب سے روڈ، پارکس،گرین بیلٹس، اسٹریٹ لائٹس سمیت شہر کے انفرااسٹکچر کی ازسرنو بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں ادارہ ہذا نے اپنے اسٹاف کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے مذکور جدید مشنری خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔مختلف منصوبے میں بچت کے پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور شدہ گاڑیوں کومینٹینینس آلات کے ساتھ تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔اس حوالے سے ٹریکٹر، اسٹریٹ لائٹس کیلئے نئی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔پہلے مرحلہ پر اسلام آباد ہائی وے کی گاڑی کو تبدیل کرکے ٹریکٹر خریدے گئے ہیں،ان میں سے ایک ٹریکٹرایف نائن پارک کیلئے مختص کیاگیا ہے۔جبکہ دوسرا ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے مختص کیاگیا ہے۔اسی منصوبے کے تحت شعبہ اسٹریٹ لائٹ کیلئے ایک عدد بوم والی گاڑی بھی خریدی جارہی ہے جوکہ چند یوم میں آجائے گی۔اسی طرح ادارہ ہذا کے دیگر منصوبوں کی گاڑیاں بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ ٹریکٹر اوردیگر اسی طرح کے دیگرمینٹینینس آلات کی خریداری کی رہی ہے۔اس سے نہ صرف ادارہ ہذا کے بجٹ میں کمی واقع ہوگی،بلکہ اسٹاف کوبھی سہولت ہونے کے ساتھ مینٹینینس اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔